حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا وزیراعظم
پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے پر قوم کو جلد اعتماد میں لیں گے، شہباز شریف
SEOUL:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا جائے گا۔ ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔ میں حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا اورانتہائی برے معاشی فیصلے کئے ان میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت تھی۔قوم جس مشکل سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمے دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔