بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا لوڈشیڈنگ دورانیے میں بھی اضافہ

اسلام آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 4 سے بڑھ کر 6 گھنٹے تک پہنچ گیا، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں دورانیہ زیادہ ہے


ویب ڈیسک June 16, 2022
مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع پاور ڈویژن (فوٹو فائل)

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 673 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 465 میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے کئی شہروں میں پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22ہزار 259 میگاواٹ ہے، جب کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 724میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 761میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 148 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 500 میگاواٹ ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جب کہ جوہری ایندھن سے 1ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ اسلام آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بڑھ کر 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں