ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھسیٹ کر معاملہ دوبارہ زندہ کررہے ہیں شیخ رشید

نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا (ن) لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک June 16, 2022
حالات کی سنگینی پرعنقریب سپریم کورٹ جاسکتا ہوں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔



شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں