نیٹ فلکس نے’’اسکوئڈ گیم دی چیلنج ‘‘ ریئلٹی شو پیش کرنے کا اعلان کر دیا

مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑی کے کو4.56 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا

جو کھلاڑی ہارے گا وہ گیم سے بغیر کوئی رقم وصول کیے آؤٹ ہوجائے گا(فائل فوٹو)

نیٹ فلکس نے مشہورِ زمانہ کورین سیریز اسکوئڈ گیم کا ریئلٹی شو پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹ مطابق کورین سیریز اسکوئڈ گیم اب صرف اسکرین پر دیکھا ہی نہیں بلکہ براہِ راست کھیلا بھی جائے گا، نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی 'اسکوئڈ گیم: دی چیلنج' کے نام سے اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی مقابلہ پیش کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑی کے کو4.56 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا اور اس ریئلٹی شو میں بھی سیریز کی طرح کھلاڑیو ں کو موت کا خطرہ مول لیتے ہوئے دکھایا جائے گا۔


اس مقابلے میں سیریز کے برعکس، 456 کھلاڑیوں کے مقابلے میں جو بدقسمت کھلاڑی ہارے گا وہ گیم سے بغیر کوئی رقم وصول کیے آؤٹ ہوجائے گا۔
Load Next Story