ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پرویز الہٰی کو بھیج دیا گیا

دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی، ریفرنس


ویب ڈیسک June 16, 2022
ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیجا گیا۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیج دیا گیا۔

ریفرنس میں موقف اپنایا کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔

ریفرنس کے مطابق دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے۔ دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔

استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں