سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے کھلونے ٹی شرٹس ضبط کرلیں

قوس و قزح کے رنگ والی اشیاء اسلامی عقیدے اور عوامی اخلاقیات کے منافی ہیں، سعودی حکام


ویب ڈیسک June 16, 2022
قوس وقزح کے رنگ والی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں پرجرمانہ عائد کیا جائے گا،سعودی وزارت تجارت:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور بچوں کے کپڑوں سمیت متعدد چیزیں ضبط کرلیں۔

سعودی گزیٹ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزارتِ کامرس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم جنس پرستی کے رنگوں والے بالوں کے کلپس، پاب اٹس، ٹی شرٹس، کیپ اور پینسل کیس سمیت متعدد کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں۔

وزارتِ کامرس کے اہلکار کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ اشیا اسلامی نظریے اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے ذریعے ہم جنس پرست رنگوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ایسی چیزیں فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر میں قطری حکام نے قوسِ قزح کے رنگوں والے کھلونے دکانوں سے ضبط کیے تھے اور حکام کہنا تھا کہ ان پر 'اسلامی اقدار کے منافی نعرے درج تھے'۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کے تعلقات پر سخت ممانعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں