2016ء میں نواز شریف کو فارغ کیا جانا بھی سازش تھا سینیٹر عرفان صدیقی

بھٹو کا اقتدار سے تختہ دار تک جانابے نظیر کی سرراہ شہادت، لیاقت علی خان کو گولی لگی، یہ سازشیں دکھائی دیتی ہیں

تاریخ میں کوئی حکومت نہ ملے گی جس کے ہاتھ نہ باندھے گئے ہوں، سینیٹ میں اظہار خیال

ISLAMABAD:
سینیٹر عرفان صدیقی نے 2016ء میں نواز شریف کو فارغ کیے جانے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے ذریعے نواز شریف کو فارغ کرنے سے متعلق ایک شائع اسٹوری میں پہلے بتا دیا گیا تھا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ تاریخ میں کوئی حکومت نہ ملے گی کہ کسی کے ہاتھ نہ باندھے گئے ہوں یا کسی کے خلاف سازش نہ ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہر درد کی دوا کی گئی۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ فوج کیا کہہ رہی ہے، خان صاحب کیا کہہ رہے ہیں ۔


سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اقتدار سے فارغ ہو کر تختہ دار تک جانے سازش دکھائی دیتی ہے۔ بے نظیر سرراہ شہید ہوجاتی ہیں۔ لیاقت علی خان کو گولی لگی ۔ یہ سازشیں دکھائی دیتی ہیں۔ 2016 میں نواز شریف کے جانے سے پہلے ایک اسٹوری شائع ہوئی کہ نواز شریف کو فارغ کیا جائے گا۔ اسٹوری میں بتایا گیا کہ عدالت کے ذریعے نواز شریف کو فارغ کیا جائے گا،یہ سازش ہے۔

حکومت کے حالیہ بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بجٹ کے پیچھے ایک تاریخ ہے اگر یہ تاریخ نہ ہوتی تو ذخائر 9 ارب ڈالر نہ ہوتے۔
Load Next Story