موجودہ حکومت ہلاکو اور چنگیز خان بنتی جارہی ہے سینیٹر مشتاق احمد
50 رکنی کابینہ کو سوائے مہنگائی کے کچھ کرنا نہیں آتا، رہنما جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہلاکو اور چنگیز خان بنتی جارہی ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ 20 روز میں شہباز شریف کی حکومت نے 130 روپے تک مصنوعات مہنگی کیں۔
انہوں نے کہا کہ 50 رکنی کابینہ بنادی ہے تاہم سوائے مہنگائی کے آتا کچھ نہیں، شہباز شریف نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا اڈہ بنادیا ہے، یہ حکومت عوام کے لیے ہلاکو خان اور چنگیز بنتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: 2016ء میں نواز شریف کو فارغ کیا جانا بھی سازش تھا، سینیٹر عرفان صدیقی
مشتاق احمد خان نے احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''چائے کے کپ کم کرنے والے ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں پرانی والی کردیں اور اپنے 2 ہزار روپے خود رکھ لیں''۔