تھرمیں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں سے بھی ہوئی ہیں قائم علی شاہ

سارے عمل میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے غفلت ضرور ہوئی ہے، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک March 07, 2014
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کےدوران صحافیوں کی جانب سے کئی تند و تیز سوالات کے جوابات قائم علی شاہ گول کرگئے۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ تھر میں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوئی ہیں۔


وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزرا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں ہونے والی ہلاکتیں صرف بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ کئی بچے نمونیہ سمیت دوسری بیماریوں کےباعث بھی جاں بحق ہوئے تاہم وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ اس سارے عمل میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے غفلت ضرور ہوئی ہے، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تھر کے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔


پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی تند و تیز سوالات کے جوابات وزیراعلیٰ سندھ گول کرگئے۔ معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت متعلقہ وزرا کے استفعوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی وزیر اعلیٰ نہ دے سکے تاہم تھر میں وفات پا جانے والے بچوں کے ورثا کے لئے وزیر اعلی نے فی کس 2 لاکھ روپے اور مفت گندم کی تقسیم کا بھی اعلان کیا جب کہ معاملے کی تحقیقات کےلئےدو کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں