ترک وزیراعظم کی یو ٹیوب اور فیس بک پر پابندی لگانے کی دھمکی

ہم ترک قوم کو یوٹیوب اور فیس بک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں، ترک وزیراعظم


ویب ڈیسک March 07, 2014
رجب طیب اردگان کی ایک آڈیو ٹیپ کے منظرعام کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے . فوٹو: فائل

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے اپنے اوراپنے بیٹے کے خلاف کرپشن کے مبینہ اسکینڈل منظر عام پر لانے پر فیس بک اور یو ٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے سازشیں کرنے والوں کے خلاف 30 مارچ کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس یو ٹیوب اور فیس بک پر پابندی سمیت مزید سخت اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، ہم ترک قوم کو یوٹیوب اور فیس بک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک شہری مختلف سرورز کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان اور ان کے بیٹے کے درمیان مبینہ کرپشن کے 2 اسکینڈلز کی ویڈیو سائٹ پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ترک وزیراعظم اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ جب کہ ترک حکومت اسکینڈلز منظرعام آنے کے بعد سیکڑوں ویب سائٹس پر پابندی لگا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں