علی ظفر نمل یونیورسٹی کیلئے 13 ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب

اس یونیورسٹی میں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیاری تعلیم حاصل کریں گے


ویب ڈیسک June 16, 2022
ٹیکساس میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئےتقریب منعقد کی گئی(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں'۔


اُنہوں نے مزید لکھا کہ 'یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے'۔ گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ یہ پاکستان کے لئے ہے سب مل کراس میں حصہ ڈالیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں