جنگلات میں آتشزدگی سے سات افراد جاں بحق ہوگئے کمشنر مالاکنڈ

ملاکنڈ ڈویژن میں رواں سال جنگل میں آگ لگنے کے 120 واقعات رونما ہوئے، شوکت علی یوسفزئی


ویب ڈیسک June 16, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئی کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں رواں سال جنگل میں آگ لگنے کے 120 واقعات رونما ہوئے، جس میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

کمشنر ملاکنڈ نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کیخلاف 30 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے عملے کو 24 گھنٹے چوکنا کردیا ہے تاکہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

مزید پڑھیں: سوات؛ وزیراعظم کا پہاڑوں پر لگی آگ بجھانے کیلیے دو ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا حکم

دوسری جانب ایک ہفتے سے سوات اور ملاکنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔

دریں اثنا سوہاوہ کے نواحی علاقہ دل جبہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جس کے باعث آگ کئی کلومیٹر تک پھیل گئی ہے۔

آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کا راکھ بن گئے ہیں جبکہ جنگل میں موجود قیمتی جانوروں اڑیال، ہرن اور چیتے کی زندگیاں بھی خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں