نمرہ کاظمی کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا وکیل

مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ عدالت میں جمع کروادیں گے، وکیل


کورٹ رپورٹر June 16, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ عدالت میں جمع کروادیں گے

FAISALABAD: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں وکلا کے جلد فریقین کی جانب سے مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ جمع کرانے کے موقف پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو پولیس نے لنک عدالت میں پیش کردیا۔

شاہ رخ کی وکیل نے موقف دیا کہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے، نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔ آج کل میں کسی متفقہ نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاہم مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ عدالت میں جمع کروادیں گے۔

جس پر لنک عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

لڑکے کی خالہ نے بتایا کہ شاہ رخ کراچی میں رہے گا، نمرہ کی والدہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں اور ہمیں تمام شرائط قبول ہیں تاہم یہ لوگ شاہ رخ کو گھر داماد بنانا چاہتے ہیں لیکن نمرہ اس بات کو ماننے پر تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: نمرہ کاظمی کے اقبالی بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی

قبل ازیں نمرہ کاظمی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو 164 کے اقبالی بیان میں اغوا کی تردید کی تھی، جس پر عدالت نے نمرہ کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لڑکی کو بالغ قرار دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں