اب جو کچھ بھی ہے وہ دانیہ کا ہے والدہ کا دعویٰ
دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کی کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں دانیہ شاہ کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت انتقال سے قبل کئی مرتبہ کہہ چکے تھے کہ اب جو کچھ بھی ہے وہ دانیہ کا ہے پہلی بیوی بچوں اور دوسری اہلیہ کو ان کا حصہ دے چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خلع کا کیس دائر کیا تھا اور وہ جج کے پاس پہنچا بھی نہیں تھا کہ عامر لیاقت وفات پاگئے دانیہ اب ان کی بیوہ ہے۔
دانیہ شاہ کی نے کہا کہ ہمیں عامر لیاقت کی جائیداد سے کوئی لالچ نہیں ہے، ہم شادی سے پہلے بھی اسی گھر میں تھے اور شادی کے بعد بھی اسی گھر میں ہیں نا کہ عامر لیاقت کے دیے گئے بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔
دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کئی بار کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو ان کا حصہ ادا کرچکے ہیں اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے، عامر لیاقت اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دانیہ ملک اب میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے ہی دوں گا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم نے عدالت میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت فوت ہوگئے لہٰذا اسے خلع نہیں صلح ہی کہیں گے، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا سمیت عامر لیاقت کے کئی دوست احباب بھی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے برہنہ ویڈیوز شیئر کیے جانے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔