کراچی میں قتل کیس کے ملزم کی عدالتی احاطے میں گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش
قیدی کو بروقت طبی امداد دے کر اُس کی جان بچالی گئی، پولیس
MANCHESTER:
کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کیس میں نامزد قیدی نے عدالتی احاطے میں بلیڈ سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی جو خوش قسمتی سے بچالیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں انڈر ٹرائل ملزم نے بلیڈ سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے ملزم کی جان بچائی۔
ملزم محمد نبی کو سینٹرل جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم پر تھانہ گلشن اقبال میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم پر خودکشی کی کوشش کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔