گوجرانوالہ میں گورنمنٹ اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے 30 طالبات کے بال کاٹ دیئے
ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ ایاز طارق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا
MELBOURNE:
سندھواں میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے 30 طالبات کے بال کاٹ دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں کے گاؤں چبہ سندھواں کے گورنمنٹ ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس امبر گوشی نے اساتذہ کے ساتھ مل کر سر میں جوؤں کے شبہہ میں 30 طالبات کے بال کاٹ ڈالے، ٹیچرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلی سے تیسری کلاس کی طالبات کے بال جوئیں پڑنے کی وجہ سے کاٹے گئے۔
ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ ایاز طارق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی واقعے کا ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب بچیوں کے والدین اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا جب کہ متاثرہ طالبات کے والدیں کا کہنا تھا کہ ان کی بچیوں کے سروں میں جوئیں نہیں تھیں، ٹیچروں نے بچیوں کے بال کاٹ کر انہیں بیچ دیئے۔