بھارتی بحریہ کے تکنیکی عملے کی نااہلی کی وجہ سے جہاز میں دھماکا نیوی آفیسر ہلاک متعدد اہلکار زخمی
تکنیکی عملے کی غفلت کی وجہ سے ڈاکیارڈ میں کھڑے جہاز میں زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوگیا،بھارتی میڈیا
بھارتی بحریہ کے تکنیکی عملے کی نااہلی کی وجہ سے جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں نیوی آفیسر ہلاک جب کہ متعد اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی نیوی حکام کے مطابق جنگی جہاز آئی این ایس کولکتہ ڈسٹرائر شپ یارڈ 701 نیوی ڈاکیارڈ میں کھڑا تھا کہ زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے اس میں دھماکا ہو گیا، دھماکے اور زہریلی گیس کے اخراج کے باعث نیوی افسر بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران بھارتی نیوی کے جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کے 12 واقعات ہو چکے ہیں، گزشتہ ماہ بھی اسی طرح ایک بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری نیوی کے سربراہ نے قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔