سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے شکایت موصول ہونے کے بعد محمد سدیس نامی نوجوان کو گرفتار کیا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے نوجوان کی شناخت محمد سدیس کے نام سے ہوئی جو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ہے۔
شکایت کنندہ کی جانب سے سائبر کرائم سرکل کراچی کو ملزم محمد سدیس ولد محمد حنیف کی بلیک میل کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم ہراساں کرنے کے علاوہ قابل اعتراض ڈیٹا سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں بھی ملوث ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے نے شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔