کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران ہلکی بارش کی پیش گوئی

آئندہ 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 16, 2022
فوٹو : فائل

MOSCOW: محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند روز میں رات کے وقت شہر قائد میں ہلکی بارش (بوندا باندی) کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں،رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوئی اور پارہ 35.5 ڈگری رہا۔

شہر بھر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب مزید اضافے سے 64 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، رات کے وقت شہر میں بونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے60 فیصد کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے،دیہی سندھ میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں