زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی
حالیہ کمی کے بعد ذخائر 8 ارب 98 کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں مزید24 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر8 ارب98 کروڑ 50لاکھ ڈالررہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرمبادلہ کے زخائر میں کمی جون میں ادائیگیوں میں اضافہ کی وجہ سے ہے بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ذرمبادلہ کے ذخائر پر پریشر ہے۔
توقع ہے کہ حکومت کی طرف سے درآمدی بل میں کمی کیلئے اٹھائے جانیوالے ا قدامات کے نتیجے میں رواں ماہ کے اختتام تک ملک کے درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی اور اگلے چند روز میں چین سے اڑھائی ارب ڈالر ملنے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں اقتصادی صورتحال میں بہتری شروع ہوجائےگی۔