منکی پاکس میں مبتلا افراد کو 21 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا دبئی حکام

جن مریضوں کا بخار 101 سے زیادہ ہو اور جسم کا 30 فیصد سے زائد حصے پر دانے ہوں انہیں ہسپتال میں آئسولیٹ کرنا ضروری ہے


ویب ڈیسک June 17, 2022
منکی پاکس فوٹو فائل

SYDNEY: اماراتی ریاست دبئی نے منکی پاکس کا شکار ہونے والے افراد کےلیے تین ہفتے کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد اماراتی حکام نے بیماری کو وبائی صورت اختیار کرنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ہدایات جاری کی ہیں کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریض کو 21 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معمولی علامات اور مستحکم صحت والے بالغ مریضوں کو گھر میں بھی قرنطینہ میں رکھا جا سکتا ہے جب کہ ایسے مریض جن کا بخار 101 سے زیادہ ہو اور ان کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ آبلوں سے متاثر ہو انہیں ہسپتال میں آئسولیٹ کرنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین، چھ سال سے کم عمر بچے، 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی اس وقت پر ہسپتال میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہ ہو جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں