زیادتی سے بچنے کی کوشش میں لڑکی نے تیزاب پی لیا

متاثرہ لڑکی نوکری کے حصول کیلئے ریسٹورنٹ گئی،پولیس


ویب ڈیسک June 17, 2022
فوٹو:فائل

خیرپور میں زیادتی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئےلڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا،متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے حصول کیلئے ریسٹورنٹ گئی تھی جہاں ملزمان کی طرف سے لڑکی کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس کا کہناہے دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان پر مشتمل گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے۔


پولیس نے بتایاکے ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھناسہ دے کر بلاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بلیک میلنگ کے بعد زیادتی پر مجبور کرتے ہیں، متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے، لڑکی کاکہنا ہے کے دیگر متاثرہ لڑکیاں بھی موجود ہیں لیکن عزت کے ڈر سے خاموش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں