کراچی محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی

صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان


ویب ڈیسک June 17, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

لاہور: شہر قائد کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا روز ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے پنجاب میں بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے مزید دوز تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں