عثمان مختار کی ہارر فیچر فلم ’گلابو رانی‘ کا ٹریلر جاری

فلم اگلے ماہ ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم آئندہ ماہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی(اسکرین شاٹ)

MUMBAI:
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ پہلی فیچر فلم 'گلابو رانی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور علی مدار نے تحریر کی ہے جس میں ہاسٹل میں آسیبوں کے سائے سمیت وہاں پیش آنے والے خوف زدہ واقعات کو بہترین انداز میں فلمایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس بلکہ ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات دیکھنے کو ملیں گے جو یقینی طور پر طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہوتے ہیں۔


گلابو رانی کی کاسٹ نئے اداکاروں پر مشتمل ہے جس میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان مختار پہلے ہی شارٹ فلموں کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں تاہم اب یہ ان کی پہلی مرکزی فیچر فلم ہے ساتھ ہی وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)





فلم گلابو رانی جولائی میں ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسے آئندہ ماہ عید الاضحٰی پر ریلیز کیا جائے گا یا نہیں۔
Load Next Story