کراچی ڈکیتی پر مزاحمتخاتون پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا گیا

سارہ بھائی کے ہمراہ ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ تھانے سے کچھ فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی


ویب ڈیسک June 17, 2022
زخمی اہلکار سارہ تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ملزمان خاتون پولیس اہل کار پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی سارہ تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے اور بھائی کے ہمراہ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ تھانے سے کچھ فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون پولیس اہلکار سائرہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تیزاب پھینکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل سارہ اور اس کے بھائی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سارہ کا تفصیلی بیان بعد میں لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں