امریکی ماڈل کم کارڈیشین پر تاریخی لباس ’خراب‘ کرنے کا الزام عائد

اداکارہ مارلن منرو نےیہ لباس 1962 میں امریکی صدر کی سالگرہ پر پہنا تھا

کم کارڈیشین نےکہا ہے کہ اس لباس کو پہن کر بیٹھنے سے بھی گریز کیا(فائل فوٹو)

کراچی:
معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان پر ایک 'تاریخی لباس' خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لباس دراصل ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا ہے جو انہوں نے 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔کریم اور سنہری رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تاریخی لباس رپلے نامی ایک نجی میوزیم کی ملکیت ہے جو اس نے 40 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا کی تقریب کے لیے کم کارڈیشین نے یہ لباس میوزیم سے ادھار لیا تھا تاہم ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس لباس کو خراب کر دیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by The Marilyn Monroe Collection (@marilynmonroecollection)




مارلن منرو کی تصاویر اکھٹی کرنے والے سکالٹ فارٹنر نے لباس کی پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کم کارڈیشین کے پہننے کے بعد کپڑے کو چند جگہوں سے نقصان پہنچا ہے بلکہ لباس پر لگے ہوئے کچھ کرسٹلز بھی غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لباس اب مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس خبر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن صارفین کم کارڈیشین کو نہیں بلکہ میوزیم انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر میوزیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا۔








 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by @kimkardashian



آنجہانی اداکارہ مارلن منرو بےحد سلم اور اسمارٹ تھیں اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کم کارڈیشین نے میٹ گالا میں یہ لباس زیب تن کرنے کے لیے سخت ڈائیٹنگ پروگرام بھی شروع کیا تھا اور انہوں نے کچھ وقت کے لئے یہ لباس پہنا جس میں وہ مستقل کھڑی رہیں اور بیٹھنے سے گریز کیا تاکہ لباس خراب نہ ہو۔

تاہم اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مارلن منرو کا گاؤن خراب نہیں ہوا البتہ کئی سالوں اسے سنبھالے جانے کے بعد بھی اس کا کپڑا بوسیدہ اور کرسٹلز ڈھیلے پڑ چکے ہیں جس میں کم کارڈیشین کی کوئی غلطی نہیں۔

واضح رہے کہ میٹ گالا کا شمار فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے جہاں دراصل ہالی وڈ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو اپنے منفرد سٹائلز دکھانے کا موقع بھی ملتا ہے۔
Load Next Story