اسلام آباد پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے


ویب ڈیسک June 17, 2022
زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی:فوٹو:فائل

RAWALPINDI:

اسلام آباد اور شمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شمالی علاقوں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 218 کلومیٹر تھی۔


پشاور، کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔ پنجاب کے شہروں اوکاڑہ، چینیوٹ اور جنڈیالہ شیرخان میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 2 بج کر22 منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں