پولیس حراست سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا

اے ایس آئی آصف اور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک June 17, 2022
فوٹو: آن لائن

لاہور میں مزنگ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی آصف ملزم سلیم کو عدالت پیش کروانے لے کر گیا، عدالت پیشی سے واپسی پر اے ایس آئی انارکلی بازار میں شاپنگ کرنے لگ گیا اور اس دوران ملزم سلیم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔

مزنگ پولیس ملزم سلیم کو جیل سے مزید ریمانڈ کے لیے لے کر آئی تھی۔

اے ایس آئی آصف اور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تھانیدار سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں