کراچی ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر 258 افراد گرفتار

لانڈھی اور کورنگی تھانوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے 4 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات بھی شامل

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے، ترجمان پولیس (فوٹو فائل)

NEW DELHI, INDIA:
پولیس نے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث 258 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کورنگی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے کے 2 تھانوں لانڈھی اور کورنگی میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے 04 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 مقدمات الیکشن کمیشن (بشمول دہشت گردی کی دفعات) اور 2 مقدمات ذریعہ سرکار دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ۔

پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے الیکشن کے دوران کشیدگی اور ہنگامہ آئی میں ملوث 258 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ علاوہ ازیں واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔
Load Next Story