جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد کا دورہ ترکی 22 جون کو متوقع
شہزادہ محمد بن سلمان پہلی مرتبہ 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے
استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں مبینہ طور پر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلی مرتبہ 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ایک سینئر ترک اہلکار نے بتایا کہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے انقرہ اور ریاض کے مابین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔
استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد شہزادہ محمد کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ دورے کی تفصیلات کا اعلان 'ہفتے کے آخر میں' کیا جائے گا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے، ان کی ملاقات دارالحکومت انقرہ میں ہونے کی امید ہے لیکن مقام کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردواان پہلے ہی اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مکہ جانے سے قبل شہزادے سے ملاقات کی تھی۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اس وقت کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے 'سعودی ترک تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا'۔