واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا
حال میں جاری ہونے والا فیچر گزشتہ سال بِیٹا آزمائش کے لیے محدود پیمانے پر جاری کیا تھا
انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز متعارف کرا دیں ہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے اب صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ جس کو چاہیں گے اس کو اپنی پروفائل پکچر، اپنے متعلق معلومات، لاسٹ سین اور واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھائیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر گزشتہ برس بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے یہ فیچر عام صارفین کے لیے جاری دیا گیا ہے۔
حالیہ ٹویٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز جاری کردیں ہیں۔ اب تک صارفین اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس، لاسٹ سین اور اپنے متعلق معلومات پر تین قسم کی پرائیویسی کا اطلاق کر سکتے ہیں 1) سب کے دیکھنے کے لیے دستیاب، 2) صرف آپ کے کانٹیکٹس دستیاب 3) مکمل طور پر پوشیدہ۔
لیکن اب ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق صارف اپنے کچھ کانٹیکٹس سے اپنی پروفائل پکچر وغیرہ پوشیدہ رکھ سکیں گے۔ جبکہ یہ سب چیزیں باقیوں کے لیے عیاں رہیں گی۔ یہ بلیک لسٹ کرنے کی ہی ایک نئی شکل ہے۔
ان سیٹنگز کے لیے اسکرین پر اوپری حصے میں دائیں جانب تین نقطوں پر ٹیپ کریں، سیٹنگز میں جائیں پھر اکاؤنٹ میں اور پھر پرائیویسی میں جاکر سیٹننگ کر لیں۔