اسپنرسعید اجمل ٹی ٹوئنٹی بولر رینکنگ میں بھی پہلے نمبرپرآگئے

جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھی اجمل کا تیسرا نمبر ہے۔


ویب ڈیسک September 13, 2012
جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھی اجمل کا تیسرا نمبر ہے۔ فوٹو اے ایف پی

اسپنر سعید اجمل نے آئی سی سی بیسٹ ٹی ٹوئنٹی بولر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی کی فہرست کے مطابق پاکستان کے سعید اجمل نے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ اس سے قبل آئی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے کی بولررینکنگ میں سعید اجمل نے پہلی پوزیشن حاصل کررکھی ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سعید اجمل تیسرے نمبرپر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں