قوم کو مبارکباد فیٹف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کومکمل قرار دے دیا حنا ربانی کھر

ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے، وزیر مملکت برائے خارجہ امور


ویب ڈیسک June 17, 2022
—فوٹو

کراچی:

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔




سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے، ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور ہماری معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

-

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں