کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی 4 دہشت گرد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور ایس آر کے 4 دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا


Staff Reporter June 17, 2022
فوٹو: فائل

PESHAWAR: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور علیحدگی پسند تنظیم ایس آر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹیپارٹمنٹ اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی اور لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور ایس آر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ واردہشت گرد محمد نعیم عرف ماما کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے 4 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق کشمیر روڈ سے علیحدگی پسند تنظیم ایس آر کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں ملزم سرمد علی عرف سرور اور ثنا اللہ شامل ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان لاڑکانہ میں سرکاری افسر کے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان نے 5 سال قبل دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیارکی تھی، ملزمان کے کھارادر اور صدر میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، گرفتار ملزم پولیس اہلکار دلبرعلی کے ساتھی بھی ہیں جبکہ ملزمان سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے ملک مخالف لٹریچر بھی برآمد ہوئے۔

اسی طرح ایسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مفرورٹارگٹ کلرگرفتارکیا گیا، ملزم سید محمد عارف رضوی عرف بالی اور عرف بندہ قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں، ملزم کا تعلق ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں