51 برس بعد کتاب لائبریری میں واپس لوٹ آئی

کینیڈین شہری نے 20 اپریل 1971 کو کتاب لائبریری سے حاصل کی تھی


June 17, 2022
کتاب

کینیڈین شہری نے معافی نامے کے بعد 51 سال قبل لی ہوئی کتاب لائبریری کو واپس لوٹا دی۔

دنیا بھر میں لائبریریاں بنائی جاتی ہیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں ان کتب کا مطالعہ بھی کرسکیں جو انہیں دیگر مقامات اور گھروں میں دستیاب نہیں اور ہر لائبریری سے کتاب کچھ رقم کے عوض کرائے پر بھی حاصل کی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کتاب لائبریری کو لوٹاتے نہیں ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈین شہر وینکوور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 51 برس قبل 20 اپریل 1971 میں لائبریری سے کرائے پر کتاب حاصل کی اور واپس نہیں کی۔

شہری نے کتاب 51 برس بعد معافی نامے کے ساتھ لائبریری کو لوٹائی جسے دیکھ کر لائبریری انچارج حیران رہ گئے اور کتاب کی تصویر معافی نامے ساتھ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |