سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا آرمی چیف

جنرل ہیڈکوارٹرز میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک June 18, 2022
—فوٹو:فائل

QUETTA: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت رائے سامنے آںے کے بعد کہا ہے کہ سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکش پلان پر عمل کرنے سے ملک کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، کور سیل کی کاوشوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا جبکہ سول اور ملٹری ٹیموں نے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔

 



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں