
ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکش پلان پر عمل کرنے سے ملک کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، کور سیل کی کاوشوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا جبکہ سول اور ملٹری ٹیموں نے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا۔
Completion of FATF AML /CFT action plans by Pak is a great achievement. A monumental effort paving way 4 whitelisting. “Core cell @ GHQ which steered the national effort & civil - military team which synergised implementation of action plan made it possible, making Pak proud”COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔