ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر حملے میں 3 مزدور جاں بحق 7 لاپتہ

زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع


Numainda Express June 18, 2022
زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع ۔ فوٹو:فائل

ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 مزدوروں کو جاں بحق کردیا۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنیوالے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3مزدور جاں بحق، 3زخمی جبکہ 7لاپتہ ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حملہ آورکیمپ، گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں