افغانستان نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا

دھماکے میں ایک نمازی شہید اور 7 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک June 18, 2022
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، فوٹو: فائل

افغانستان کے ضلع قندوز میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع قندوز کی الف بردی مسجد میں اُس وقت بم دھماکا ہوا جب وہاں سیکڑوں افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔

دھماکے کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مساجد، امام بارگاہوں، سیکیورٹی فورسز اور طالبان کی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ 20 اپریل کو اسی ضلع میں ایک مسجد میں خودکش حملے میں 36 نمازی شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں