سندھ حکومت کا رکشا چلانے والی 17 سالہ لڑکی کو مکان دینے کا اعلان

علیشہ اپنے گھر کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور تھی


عائشہ خان June 18, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سندھ حکومت کا رکشا چلانے والی 17 سالہ لڑکی کو مکان دینے کا اعلان

RAWALPINDI: مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے شہر قائد کی باہمت خاتون کیلئے سندھ حکومت میدان میں آگئی۔

ایکسپریس نیوز نے 12 جون کو کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی 17 سالہ علیشہ نامی خاتون کی خبر چلائی تھی جس میں وہ مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے ہوکر اپنے والد کا ساتھ دینے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کم عمر لڑکی علیشہ سے رابطہ کرلیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر ہاؤسنگ اسکیم میں مکان بناکر دیں گے تاکہ بچی کا مستقبل روشن ہوسکے۔

اس موقع پر علیشہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری آواز کو آپ لوگوں نے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جس پر میں سندھ حکومت اور آپکی شکر گزار ہوں۔

ڈرگ روڈ کی رہائشی علیشہ گھر کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور نکا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کرتے ہوئے ان کا بیٹا بن کر معاشرتی روایات کو خاطر میں لائے بغیر رکشا چلا رہی تھیں تاکہ معاشی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان کراچی کی 17 سالہ لڑکی نے رکشہ چلانا شروع کردیا

علیشہ نے رکشہ چلانے سے متعلق بتایا تھا کہ تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کرسکی اور مختلف فیکٹریوں میں چند ہزار کی ملازمت کی پیشکش کے سوا روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں تھا جبکہ خاندان والوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی اور ان کھٹن حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے رکشا چلانے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ علیشہ دو کمروں کے کرائے کے مکان میں اپنی والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 4 بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جو اپنے گھروں میں خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں