ہم ایٹمی طاقت ہیں پھر بھی گرے بلیک لسٹ کے چکر میں خوار ہورہے ہیں آفریدی

طے شدہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے، سابق آل راؤنڈر


ویب ڈیسک June 18, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ فیٹف کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد امید ہے کہ عوام کا بوجھ کم ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم لوگ ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں۔

قبل ازیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے صدر ڈاکر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، صدرفیٹف

واضح رہے کہ پاکستان نے فیٹف کے 34 اہداف حاصل کیے جس کو کئی ملکوں کی جانب سے سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں