خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سمیت وزرا اور افسران کے فیول میں کمی
وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا کے لیے فیول کی حد میں 35 فیصد کمی کی گئی ہے
LODHRAN:
خیبرپختوانخوا میں وزیراعلیٰ، وزرا سمیت افسران کے فیول کی حد میں کمی کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، معاونین خصوصی اور پارلیمانی سیکریٹریز کے فیول میں 35 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ وزیراعلی، صوبائی وزرا ، معاونین خصوصی اورپارلیمانی سیکریٹریز کے فیول کی حد کو 600 لیٹرسے کم کرکے 390 لیٹرکردیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری، اے سیز، فنانس سیکریٹری اور آئی جی پی کے لیے فیول کی حد 225 لیٹر سے کم کرکے 146 لیٹر کر دی گئی ہے۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کے لیے فیول 200 لیٹر سے کم کرکے 130 لیٹر کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگرکمشنرز، ڈی آئی جیز اورانسپکشن ٹیم کے لیے فیول 175 لیٹرسے کم کرکے 114 لیٹرجبکہ ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے فیول کی حد کم کرکے 160 لیٹر سے 104 لیٹر کردی گئی ہے۔