اندھے قتل کا ڈراپ سین بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا
ملزم عثمان جاوید نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس نے معمہ حل کرلیا
وفاقی دارالحکومت میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ سگا بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا۔
اسلام آبادمیں تھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں مقتول کے سگے بھائی ملزم عثمان جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 8 جون کی شب اپنے سگے بھائی قاسم جاوید کو چھری سے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے وقوعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے قتل کا سراغ لگا لیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔