پنجاب میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان

پنجاب کے شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس گیاہ بجے بن ہوں گے، وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک June 18, 2022
توانائی بچت پلان پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد کا امکان، پابندی دو ماہ کیلیے ہوگی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہوگا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات ہو ئی جس میں تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد شادی ہالز رات 10 بجے تک کھل سکیں گے,ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تاجروں کا بازار جلد بند کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل درآمد سے بجلی اور پٹرول بچے گا، عوام کم سے کم بجلی استعمال کریں کیوں کہ اس وقت پٹرول اور بجلی بچانا قومی فریضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |