خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون پر ظلم کرنے والا قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

آئی جی پنجاب کا زیر حراست ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم

ISTANBUL:
فیصل آباد میں ڈچکوٹ کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی اور آگ لگانے کی کوشش پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئےملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خاتون پر ظلم کرنے والا قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔


اس سے قبل آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈچکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے زیر حراست ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

راؤ سردار علی خان نے زیرحراست ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سی پی او فیصل آباد کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں،آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو متاثرہ خاتون سے رابطہ کرنے اور انصاف کی یقین دہانی کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 
Load Next Story