امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے

جوبائیڈن اس واقعے میں بالکل محفوظ رہے اور ان کے جسم پر کوئی خراش بھی نہیں آئی


ویب ڈیسک June 18, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

امریکا کے صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گرگئے اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست ڈیل ویئر میں موجود ہیں جہاں وہ ساحلی پٹی کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، اس حادثے میں وہ بالکل محفوظ رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

امریکی صدر سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں