شعیب ملک کے 3 سالہ بیٹے نے گریجویشن مکمل کرلی

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت نہ کرنے پر شرمندہ


ویب ڈیسک June 18, 2022
فوٹو ٹویٹر شعیب ملک

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار کے تین سالہ صاحبزادے نے گریجویشن مکمل کرلی۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذلان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گریجویشن کیپ اور اپنے کھلونوں کے ساتھ موجود ہے جبکہ اُس کے پیچھے ایک بورڈ پر کلاس آف 2022 کے الفاظ درج ہیں۔

شعیب ملک نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی نرسری سے گریجویشن کرلیا'۔


شعیب ملک نے اپنے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ 'تم بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہو، اللہ تمھیں ہر چیز میں کامیاب کرے، میں ہمیشہ تمھارے ساتھ اور پیچھے کھڑا ہوں'۔

علاوہ ازیں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے'۔

sania-mirza

انہوں نے لکھا کہ 'مجھے اذہان کی والدہ ہونے پر بہت فخر ہے، میں بہت دکھی ہوں کیونکہ برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے میں اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکی'۔

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ 'ماں ہونے کے ناطے اس پُرمسرت موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا مگر میں شرکت نہ کرنے پر شرمندہ ہوں'۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے جس پر میں اُن کی شکر گزار ہوں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں