کراچی سے لاہور جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کی پرواز ’پی ایف 143‘ سے پرندہ ٹکرا گیا


Staff Reporter June 18, 2022
فوٹو: فائل

شہرقائد سے لاہور جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز کو سول ایوی ایشن کے ذرایع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن 'ایئرسیال' کی پرواز 'پی ایف 143' سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد کپتان نے پرواز کو مہارت سے لینڈ کرایا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز میں 1 سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ رن وے پر پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے آج تین پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ابوظہبی جانے والی پرواز کو پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے کپتان نے مہارت سے رن وے پر روک لیا جبکہ برڈ شوٹر کی جانب سے پرندوں کو بھاگنے کے بعد پرواز کو روانہ کیا گیا۔ اسی طرح استمبول جانے والی پرواز کو کپتان نے دوبارہ رن وے پر اسٹینڈ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |