
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان اور پی پی 170 سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، ضمنی انتخابات میں قوم بتا دے گی کہ مداخلت ہوئی تھی یا نہیں۔
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے کارکنان اور امیدواروں کو ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا کہوٹہ ضمنی انتخاب مشترکہ لڑنے کا فیصلہ
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ یہ صرف الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے کہ ملک کو کس سمت جانا ہے، اقتدار کا راستہ صرف عوام کے دل سے گزر کر ہے، اس بات کو سیاستدانوں کو سمجھ لینا چاہیے۔
ٹکٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر، رہنما زبیر نیازی، سابقہ ایم پی اے سعدیہ سہیل، عثمان ڈار، چوہدری اکرم مٹھو، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور جمشید اقبال چیمپ نے بھی شرکت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔