عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے سراج الحق

مہنگائی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ کا اعلان


ویب ڈیسک June 19, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاق اور صوبائی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مرکز اور صوبوں کا بجٹ ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کردہ فنانشل ڈاکومنٹ (بجٹ) قوم پر ڈرون حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'تینوں بڑی جماعتیں ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی ذمہ دار ہیں، سودی بجٹ اور پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں'۔

سراج الحق اعلان کیا کہ ' 25 جون کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے جائیں گے'۔

جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ 'ہم عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے، جماعت اسلامی حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں